ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر بننے والی بھارتی فلم ’گل مکئی‘ کا پوسٹر سوشل میڈیا پر جاری

بدھ 6 ستمبر 2017 16:06

ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر بننے والی بھارتی فلم ’گل مکئی‘ کا پوسٹر سوشل میڈیا پر جاری
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 ستمبر2017ء) ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر بننے والی بھارتی فلم ’گل مکئی‘ کا پوسٹر سوشل میڈیا پر جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق لڑکیوں کی تعلیم اور انسانی حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والی پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر مبنی فلم پوسٹ پروڈکشن کے مرحلے میں ہے جس کی ہدایت کاری امجد خان دے رہے ہیں جبکہ فلم میں ملالہ کا کردار بھارتی چائلڈ اسٹار ریم شیخ ادا کر رہی ہیں، فلم اسٹار دیویا دت اور آنجہانی بھارتی اداکار اوم پوری فلم کے نمایاں کرداروں میں شامل ہیں۔

فلم کے پروڈیوسر آنند کمار کا کہنا ہے کہ اوم پوری کی آواز میں ریکارڈ کیا ہوا گانا بھی فلم میں شامل ہے جو اٴْن کی یادوں کو تازہ کر دے گا جب کہ ریم شیخ نے کہا کہ وہ ملالہ کا کردار نبھاتے ہوئے بہت نروس تھیں کیونکہ ملالہ یوسف زئی عالمی شہرت کی حامل شخصیت ہیں۔
وقت اشاعت : 06/09/2017 - 16:06:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :