ماہرہ خان نے شرمین عبید چنائے کے حق میں آواز بلند کر دی

بدھ 1 نومبر 2017 12:26

ماہرہ خان نے شرمین عبید چنائے کے حق میں آواز بلند کر دی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 نومبر2017ء) معروف پاکستانی اداکار ہ ما ہرہ خان نے شرمین عبید چنائے کیحق میں آواز بلند کر دی ہے۔

(جاری ہے)

معروف اداکارہ نے اپنی آنے والی فلم "ورنا"کی پرموشن کے دوران انٹرویو میں کہا کہ مسئلہ یہ نہیں ہے کہ شرمین عبید چنائے کی بہن کو حر اساں کیا گیا ہے یانہیں، مسئلہ یہ ہے کہ چیک کپ کروانے کے فوری بعد فرینڈ ریکویسٹ بھیجنا غیر اخلاقی ہے۔ اس بات سے انسان کے خاندان پر منفی اثرات بھی مرتب ہوتے ہیں۔ماہرہ خان نے مزید یہ بھی کہا کہ میں ان حالات سیگزری ہوں مجھے اور رنبیر کپور کو لے کر سکینڈلائز کیا گیا تھا جس کے باعث میری نجی زندگی پر بہت منفی اثرات مرتب ہوئے تھے اس لیے میں شرمین کے نظر یے کو بہت اچھے سے سمجھ سکتی ہوں۔

وقت اشاعت : 01/11/2017 - 12:26:41

Rlated Stars :