پی سی بی نے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

جمعہ 10 نومبر 2017 19:35

پی سی بی نے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 نومبر2017ء) پاکستان کر کٹ بورڈ نے قومی ٹی 20کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔پی سی بی ترجمان کے مطابق ،ٹی 20کپ میں 8ریجنز کی ٹیمیں ان ایکشن دکھائی دیں گی ،جن میں کراچی، راولپنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد، پشاور اور فاٹا کی ایک ایک جبکہ لاہور کی 2ٹیمیں شامل ہیں۔ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم 7میچز کھیلے گی اور 4ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنلز کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

(جاری ہے)

ایونٹ میں روزانہ 2میچ کھیلے جائیں گے، پہلا میچ 12بجے دوپہر جبکہ دوسرا 4بجے سہ پہر شروع ہوگا ،ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 20لاکھ جبکہ رنر اپ کو 10لاکھ روپے کی انعامی رقم سے نوازا جائیگا۔اسموگ کی وجہ سے ایونٹ کا ویونیو ایک بار پھر تبدیل کردیا گیا، اب ٹورنامنٹ فیصل آباد کے بجائے راولپنڈی میں 11سے 26نومبر تک کھیلا جائیگا۔آل رانڈرعماد وسیم سری لنکا کیخلاف سیریز میں انجری کے باعث نیشنل ٹی 20کپ سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔انجری سے نجات کیلئے پی سی بی نے انہیں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں طلب کیا ہے جہاں وہ ڈاکٹرز کی رہنمائی میں ٹریننگ کریں گے۔
وقت اشاعت : 10/11/2017 - 19:35:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :