مریم نفیس اعظم خان کے دفاع میں بول پڑیں،پی سی بی پر تنقید

دنیا فلسطین بارے بات کررہی ،ہم منافقت میں جی رہے ہیں، اعظم کی اخلاقیات، فلسطینیوں کیلئے ہمدردی پر فخر ہے، بیان

منگل 28 نومبر 2023 19:49

مریم نفیس اعظم خان کے دفاع میں بول پڑیں،پی سی بی پر تنقید
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2023ء) اداکارہ مریم نفیس نے فلسطین کا جھنڈا لگانے پر اعظم خان کو جرمانہ کرنے پر پی سی بی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا فلسطین بارے بات کررہی ،ہم منافقت میں جی رہے ہیں، اعظم کی اخلاقیات، فلسطینیوں کیلئے ہمدردی پر فخر ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پوسٹ میں اداکارہ مریم نفیس نے اعظم خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پوری دنیا فلسطین سے متعلق بات کررہی ہے لیکن ہم مسلسل منافقت میں جی رہے ہیں، ستم ظریفی یہ ہے کہ ہم اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے مگر اپنے لوگوں کو درست موقف بھی اختیار نہیں کرنے دیتے۔

مریم نفیس نے اعظم خان کو مخاطب کرکے لکھا مجھے آپ پر ، آپ کی اخلاقیات اور آپ کی فلسطینیوں کیلئے ہمدردی پر فخر ہے۔اداکارہ کی کھلاڑی کے دفاع میں شیئر انسٹا سٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ واضح رہے کہ اعظم نے نیشنل ٹی 20کے ایک میچ میں بیٹ پر فلسطین کے جھنڈے کا سٹیکر لگا کر بیٹنگ کی تھی جس پر پی سی بی نے ان پر میچ فیس کا 50فیصد جرمانہ عائد کیا تھا۔
وقت اشاعت : 28/11/2023 - 19:49:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :