سنی لیون کی تیلگو فلم ’’ویرمہادیوی‘‘ کی پہلی جھلک جاری

اتوار 20 مئی 2018 12:20

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ سنی لیون کی تیلگو فلم ’’ویرمہادیوی‘‘ کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سنی لیون ان دنوں تیلگو فلم ’’ویرمہادیوی‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں، فلم کا پہلا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے جس میں سنی لیون نے شاہی لباس پہن رکھا ہے اور وہ گھوڑے پر سوار ہیں جبکہ ان کے پیچھے ہزاروں سپاہی دکھائی دے رہے ہیں۔ فلم سائوتھ انڈیا کی چار بڑی زبانوں سمیت ہندی میں بھی ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 20/05/2018 - 12:20:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :