بالی ووڈ کے پہلے سپر سٹار راجیش کھنہ کو مداحوں سے بچھڑی6 برس ہوگئے

منگل 17 جولائی 2018 15:33

بالی ووڈ کے پہلے سپر سٹار راجیش کھنہ کو مداحوں سے بچھڑی6 برس ہوگئے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) بالی ووڈ کے پہلے سپر اسٹار راجیش کھنہ کو مداحوں سے بچھڑی6 برس بیت گئے۔29دسمبر1942میں بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں جنم لینے والے راجیش کھنہ نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز چیتن آنند کی فلم آخری خط سے کیا۔ 1969 میں آرادھنا کی ریلیز کے بعد وہ راتوں رات اسٹار بن گئے۔ راجیش کھنہ نے مسلسل پندرہ سپر ہٹ فلمیں دیں اور فلمی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ریکارڈ ابھی تک کوئی نہیں توڑ سکا۔

(جاری ہے)

دو راستے، خاموشی، آنند اور سفر جیسی فلموں میں انہوں نے ثابت کردیا کہ وہ کردار کی گہرائی میں بھی اترسکتے ہیں،ان کی شرمیلا ٹیگور اور ممتاز کے ساتھ جوڑی سب سے زیادہ ہٹ ہوئی۔ 1973 میں بالی ووڈ کی مقبول ہیروئن ڈمپل کپاڈیہ سے شادی کی لیکن1984 میں ان دونوں کے درمیان علیحدگی ہو گئی۔ وہ پانچ سال تک بھارتی پارلیمنٹ کے ممبر بھی رہے۔ راجیش کھنہ 69 برس کی عمر میں18جولائی2012 کو اس دنیا سے گزر گئی تاہم ان کا بے مثال فن انہیں مدتوں چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ رکھے گا۔
وقت اشاعت : 17/07/2018 - 15:33:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :