جوہی چاولہ اداکارہ سونم کپور کی مداح نکلیں

منگل 7 اگست 2018 13:44

جوہی چاولہ اداکارہ سونم کپور کی مداح نکلیں
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2018ء) بالی وڈ اداکارہ جوہی چاولہ اداکارہ سونم کپور کی مداح نکلیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ جوہی چاولہ نے اداکارہ سونم کپور کی فلم ’’نیرج ‘‘ میں اداکاری کو سراہتے ہوئے کہا کہ فلم ’’نیرجا‘‘ کے ایک منظر میں سونم کپور اپنے والد کے ساتھ لپٹ کر روتی ہیں اور مجھے یہ دیکھ کر بے حد حیرانگی ہوئی کہ انہوں نے بغیر گلیسرین کے رونے کی بہت عمدہ اور حقیقت کے قریب اداکاری کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ فلم ’’اک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘‘ میں انیل کپور اور سونم کپور کے ساتھ کام کرنا اس فلم کو بہت خاص بناتا ہے۔

وقت اشاعت : 07/08/2018 - 13:44:26

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :