ارجن کپور فلم ’’پانی پت‘‘ کے لئے سر منڈوائیں گے

بدھ 14 نومبر 2018 13:34

ارجن کپور فلم ’’پانی پت‘‘ کے لئے سر منڈوائیں گے
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) بالی وڈ اداکار ارجن کپور فلم ساز آشوتوش گواریکر کی فلم ’’پانی پت‘‘ کے لئے سر منڈوائیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ارجن کپور فلم ’’پانی پت‘‘ میں سداشیو رائو بھائو کا کردار ادا کریں گے جس کے لئے وہ سر منڈوائیں گے جبکہ اس سے قبل اداکار عامر خان، سلمان خان، رنویر سنگھ، سنجے دت، ارجن رام پال اور شاہد کپور فلموں میں اپنے کرداروں کے لئے سر منڈوا چکے ہیں۔ فلم کی کہانی ’’پانی پت‘‘ کی تیسری لڑائی پر مبنی ہے تاہم ارجن کپور جلد ہی فلم کی عکسبندی شروع کریں گے۔ فلم میں اداکار سنجے دت، کریتی سینن، موہنیش بھل اور پدمینی کولہاپوری شامل ہیں۔ فلم آئندہ سال 6 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 14/11/2018 - 13:34:37

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :