فنون لطیفہ میں ایسا کام کرنا چاہتا ہوں لوگ میرے جانے کے بعد بھی اسے یاد رکھیں ‘عرفان کھوسٹ

حالات کی وجہ سے تعلیم حاصل نہیں کر سکا مگر میں نے اپنے بچوں کو ضرور پڑھایا ہے ‘سینئر اداکار کی گفتگو

جمعرات 3 جنوری 2019 14:20

فنون لطیفہ میں ایسا کام کرنا چاہتا ہوں لوگ میرے جانے کے بعد بھی اسے یاد رکھیں ‘عرفان کھوسٹ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2019ء) فلم ، ٹی وی اور اسٹیج کے سینئر اداکار عرفان کھوسٹ نے کہا ہے کہ ہماری فیملی میں دو ایکٹر ہوئے ہیں ،ایک میرے والد سلطان کھوسٹ اور دوسرا میرا بیٹا سرمد سلطان کھوسٹ ہے،میں تو ان دونوں کے درمیان ’’ریلو کٹا ‘‘ ہوں ۔ انہوںنے ایک انٹرویو کے دوران کہاکہ میں جب آٹھویں جماعت میں تھا تو اس وقت والد کا انتقال ہو گیا اور گھر کی ساری ذمے داریاں مجھ پر آن پڑیں۔

میرے والد مجھے اعلیٰ تعلیم دلوانا چاہتے تھے مگر حالات کی وجہ سے ایسا نہ ہو سکا مگر میں نے اپنے بچوں کو اتنا ضرور پڑھایا ہے جتنا میرے ابا میرے بارے میں چاہتے تھے ۔ عرفان کھوسٹ نے کہاکہ میں فنون لطیفہ کوئی ایسا کام کرنا چاہتا ہوں کہ میرے جانے کے بعد بھی لوگ اور میرے بچے اسے یاد رکھیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے ختم ہونے کے بے شمار عوامل ہیں جس میں ایک بڑا عنصر یہ تھا کہ فلم میں ٹیم ورک نہیں رہا تھا ۔

ٹی وی ڈرامہ بھی ہماری نا اہلی کی وجہ سے کراچی منتقل ہو گیا ہے اور میں بھی وہاں کام کررہا ہوں جبکہ مجھے زیادہ تر لڑکی کے باپ کے کردار دیئے جا رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ اسٹیج پر امان اللہ کے بعد نئے آنے والے اداکاروں میں نسیم وکی ،ناصر چینوٹی ،ظفری خان ،سخاوت ناز ،ساجن عباس اچھے اداکار ہیں۔
وقت اشاعت : 03/01/2019 - 14:20:23

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :