مہیش بھٹ نے فلم’’گلی بوائے‘‘ کے ٹریلر میں عالیہ بھٹ کوغنڈہ قرار دے دیا

جمعہ 11 جنوری 2019 12:27

مہیش بھٹ نے فلم’’گلی بوائے‘‘ کے ٹریلر میں عالیہ بھٹ کوغنڈہ قرار دے دیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2019ء) بالی وڈ ہدایت کار مہیش بھٹ نے فلم’’گلی بوائے‘‘ کے ٹریلر میں عالیہ بھٹ کی اداکاری کو دیکھتے ہوئے انہیںرنویر سنگھ کے کردار کی طرح غنڈہ قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ کے والد و ہدایت کار مہیش بھٹ نے فلم’’گلی بوائے‘‘ کے ٹریلر کو سراہتے ہوئے عالیہ کے ایک منظر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عالیہ ایک غنڈہ ہے۔ فلم کی کہانی ممبئی میں جھومپڑیوں سے تعل قرکھنے والے گلوکاروں ویوان فرنینڈس عرف ڈیوائن اور نوید شیخ عرف نئیزے کی زندگی پر مبنی ہے جس میں اداکار رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ زویا اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم آئندہ ماہ 14کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 11/01/2019 - 12:27:51

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :