معروف گلوکارہ نے عمران خان کے مرغبانی پروگرام پر عمل شروع کر دیا

’’ دیکھا میں نے عمران خان کی بات مان لی‘ اب میں ترقی کر سکتی ہوں‘‘ گلوکارہ رابی پیرزادہ کا ٹویٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 15 جنوری 2019 12:14

معروف گلوکارہ نے عمران خان کے مرغبانی پروگرام پر عمل شروع کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جنوری2019ء) پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ نے تحریک انصاف کے سربراہ اور وزیراعظم عمران خان کا مشورہ مانتے ہوئے مرغبانی کے پروگرام پر عمل شروع کر دیا ہے اور اس میں خاصی کامیاب بھی دکھائی دیتی ہیں جس کا اظہار انہوں نے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کیا ہے۔رابی پیرزادہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انھوں نے مرغی پال پروگرام کے تحت انڈوں سے چوزے نکلوانے میں کامیابی حاصل کر لی۔

اداکارہ نے پورے 8 چوزے نکلوائے اور ترقی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پرستاروں کو بھی تقلید کرنے کا پیغام دیا ہے کہ’’ دیکھا میں نے عمران خان کی بات مان لی۔ اب میں ترقی کر سکتی ہوں‘‘ ۔
ٹویٹتر صارفین نے بھی رابی پیرزادی کی ٹویٹ پر دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔

(جاری ہے)

کچھ صارفین نے ان کے اس اقدام کو سراہا جب کہ کچھ نے مضکحہ خیز انداز میں کہا اب آپ امیر ہو جائیں گی۔

واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے سو روزہ کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں مرغبانی کے منصوبے پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ منصوبہ غربت کو بھگا دے گا اور اس کے تحت ہم دیہاتی خواتین کو دیسی انڈے اور مرغیاں دیں گے اور وہ اس کی افزائش سے آمدنی حاصل کریں گی۔ تاہم انکی جانب سے یہ مشورہ سامنے آیا تو مخالفین نے اس کا شدید مذاق اڑایا اور سوشل میڈیاصارفین نے بھی اس پر ٹرولنگ شروع کر دی ۔

تاہم میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پانچ مرغیوں اور ایک مرغے پر مشتمل یونٹ 1200روپے میں ہاتھوں ہاتھ فروخت ہو رہا ہے۔ایک یونٹ حاصل کرنے کے لیے شناختی کارڈ کی کاپی دکھانی ہوتی ہے۔خواتین کی بہت بڑی تعداد اس منصوبے سے مستفید ہو رہی ہے۔خواتین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے شروع کی گئی یہ سکیم بہت اچھی ہے۔دیسی مرغیاں حاصل کرنے والی خواتین کو یقین ہے کہ اس منصوبے سے غذائی قلت اور معاشی مشکلات پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

خواتین کا کہنا ہے کہ ہم دیسی مرغیاں پالیں گے اور جب وہ انڈیں دیں گی تو ہم اپنے بچوں کو کھلائیں گے۔اس منصوبے کا مقصد دیہی علاقوں کی خواتین میں گھریلو سطح پر غربت سے نمٹنے کے لیے مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اس کی افزائش سے آمدنی حاصل کر سکیں
وقت اشاعت : 15/01/2019 - 12:14:04

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :