امیشا پاٹیل 11 سال کے بعد فلم ’’دیسی میجک‘‘ سے فلمی دنیا میں واپس آئیں گی

پیر 21 جنوری 2019 12:31

امیشا پاٹیل 11 سال کے بعد فلم ’’دیسی میجک‘‘ سے فلمی دنیا میں واپس آئیں گی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) بالی وڈ اداکارہ امیشا پاٹیل 11 سال کے بعد فلم ’’دیسی میجک‘‘ سے فلمی دنیا میں واپس آئیں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ امیشا پاٹیل کی آخری فلم ’’تھوڑا میجک تھوڑا پیار‘‘ 2008ء میں ریلیز کی گئی جس کے بعد وہ 11 سال کے طویل عرصے کے بعد کنعال گومر اور اپنی پروڈکشن فلم ’’دیسی میجک‘‘ سے فلمی دنیا میں واپس آئیں گی جس کی عکسبندی ممبئی، پنجاب، لندن، پیرس، جارجیا اور بنکاک میں کی گئی ہے جس میں امیشا پاٹیل دوہرے کردار میں دکھائی دیں گی جبکہ فلم میں اداکار زید خان، ایشا گپتا اور ساحل شروف شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 21/01/2019 - 12:31:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :