ملائکہ اروڑا نے نجی معلومات سابق شوہر کو بتانے پرڈرائیور کی چھٹی کرادی

طلاق کے باوجود ارباز خان کو آج بھی ملائکہ اروڑا کی زندگی میں دلچسپی‘ملائیکہ اروڑا شادی کی تیاریوں میں مصروف ملائکہ اورارجن کی شادی سے سلمان خان بھی ناخوش‘ارجن اور ان کے والدبونی کپور کی اپنے گھر داخلے پر پابندی لگا دی

جمعرات 24 جنوری 2019 11:40

ملائکہ اروڑا نے نجی معلومات سابق شوہر کو بتانے پرڈرائیور کی چھٹی کرادی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2019ء) بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا نے اپنی اوراداکار ارجن کپورکی نجی معلومات سابق شوہرارباز خان کو بتانے پر ڈرائیور کی چھٹی کردی ہے۔بھارتی میڈیا میں گذشتہ کئی عرصے سے ملائکہ اروڑا اورارجن کپورکے درمیان نزدیکیوں کی خبریں گردش کررہی ہیں تاہم ملائکہ کو پسند نہیں کہ ان کے اورارجن کے تعلقات کی خبریں میڈیا یا ان کے سابق شوہر تک پہنچے اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنے ڈرائیور کو نوکری سے فارغ کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائکہ اروڑا کے ڈرائیورمکیش نے ملائکہ اورارجن سے متعلق نجی معلومات اپنے بھائی اورارباز خان کے ڈرائیور ببلو کوبتائیں جس نے یہ تمام باتیں جاکرارباز خان کو بتادیں۔ ملائکہ کو جب پتہ چلا کہ ان کے اور ارجن کے متعلق نجی معلومات ڈرائیور کے ذریعے ان کے سابق شوہر تک پہنچ گئیں تو انہوں نے غصے میں اپنے ڈرائیور کی چھٹی کردی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا میں یہ خبریں بھی گردش کررہی ہیں کہ آج کل خان ہاؤس میں صرف ایک ہی موضوع پر بات کی جاتی ہے اور وہ ہے ملائکہ اروڑا اورارجن کپورکی شادی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ طلاق کے باوجود ارباز خان کو آج بھی ملائکہ اروڑا کی زندگی میں دلچسپی ہے تاہم ملائکہ مکمل طور پرسب کچھ بھولتے ہوئے آگے بڑھ چکی ہیں اوریہی وجہ ہے کہ وہ ارجن کپور سے رواں برس شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔واضح رہے کہ ملائکہ اورارجن کی شادی سے اداکار سلمان خان بالکل خوش نہیں ہیں اور انہوں نے اپنے گھر میں ارجن کپور اوران کے والد بونی کپور کے داخلے پر پابندی لگادی ہے۔
وقت اشاعت : 24/01/2019 - 11:40:15

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :