فلم ’’تیزاب‘‘ نے میری زندگی بدل دی تھی، مادھوری ڈکشٹ

بالکل اندازہ نہیں تھا کہ اس فلم کی وجہ سے مجھے اتنی شہرت ملے گی، اداکارہ

بدھ 13 فروری 2019 14:51

فلم ’’تیزاب‘‘ نے میری زندگی بدل دی تھی، مادھوری ڈکشٹ
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2019ء) بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کا کہنا ہے کہ ابتدا میں میری کئی فلمیں ناکام ہوئیں تاہم 1998ء میں ریلیز ہونے والے فلم ’تیزاب‘ نے مجھے شہرت بخشی۔بالی ووڈ کی دھک دھک گرل مادھوری ڈکشٹ نے حال ہی میں معروف پروگرام ’کپل شرما شو‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے بتایا کہ ابتدا میں مجھے مقبول نہ ہونے کی وجہ سے معاون اداکارہ کے کردار میں لیا جاتا تھا اور بعد ازاں کئی فلمیں بھی کیں جوکہ ناکامی کی وجہ سے شہرت دلوانے کا سبب نہ بن سکی تھیں۔

مادھوری نے بتایا کہ 1988ء میں جب فلم ’تیزاب‘ ریلیز ہوئی تو اس نے میری زندگی ہی بدل دی تھی، مجھے آج بھی یاد ہے جب یہ فلم ریلیز ہوئی تو میں بہن کی شادی کی وجہ سے امریکا میں تھی اور واپس بھارت آنے کے لیے ایئرپورٹ کے لیے اپنی گاڑی کی جانب بڑھی تو وہاں تین بچے موجود تھے جو میری گاڑی صاف کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اٴْن تینوں بچوں نے مجھے دیکھ کر آواز بلند کی کہ ’وہ دیکھو ہیروئن ہیروئن‘ اور پھر وہ تینوں بچے بھاگتے ہوئے میری جانب لپکے اور مجھ سے آٹوگراف مانگنے لگے تو میں نے سائن کرتے ہوئے لفظ ’ایم ‘ لکھ دیا جس پر اٴْن تینوں میں سے کسی ایک نے فوری کہا کہ ’دیکھا میں نے کہا تھا ناں کہ یہ موہنی ہے‘ اور یہ وہ وقت تھا جب میری پہلی بار عوام میں پہچان بنی کیوں کہ مجھے بالکل بھی اندازہ نہیں تھا کہ اس فلم کی وجہ سے مجھے اتنی شہرت ملے گی۔

واضح رہے کہ 1988ء میں ریلیز ہونے والی سپر ہٹ فلم ’تیزاب‘ میں مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ انیل کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
وقت اشاعت : 13/02/2019 - 14:51:50

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :