فلم انڈسٹری کی مکمل بحالی کسی فرد واحد کے بس کی بات نہیں ‘ احسن خان

پاکستانی فلمیں دوسرے ممالک میں پیش کرنیوالے پروڈیوسرز کو مراعات اور سہولیات دی جائیں‘ خصوصی گفتگو

جمعرات 21 مارچ 2019 12:39

فلم انڈسٹری کی مکمل بحالی کسی فرد واحد کے بس کی بات نہیں ‘ احسن خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی مکمل بحالی کسی فرد واحد کے بس کی بات نہیں اس لئے اب بھی وقت ہے کہ ایک پلیٹ فارم سے مشترکہ کوششوں کا آغاز کیا جائے ۔ ’’این این آئی ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے احسن خان نے کہا کہ اس وقت کراچی اور لاہور میں فلمیں بن رہی ہیں تاہم اگر دونوں شہروںکے پروڈیوسرز مشترکہ لائحہ عمل بنا کر چلیں تو بہترین نتائج حاصل ہو سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک آواز نہ ہونے کی وجہ سے حکومتی حلقوں میں بھی ہمارے مطالبات کو پذیرائی نہیں ملتی ۔ حکومت سے مطالبہ کیا جائے کہ پاکستان میں بننے والی معیاری فلموں کو دوسرے ممالک میں نمائش کرنے کیلئے انتظامات کئے جائیں اور اس کیلئے پروڈیوسرز کو مراعات اور سہولیات دی جائیں ۔ اس کے علاوہ حکومت دوسری انڈسٹری کی طرح یہاں بھی سرمایہ کا ری کرے ۔ احسن خان نے کہا کہ ہماری فلموں میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ہو رہا ہے اور اگر یہ کہا جائے کہ ہم اس میدان میں بالی ووڈ کا مقابلہ کر رہے ہیں تویہ ہرگز غلط نہ ہو گا۔
وقت اشاعت : 21/03/2019 - 12:39:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :