سابق بھارتی اداکارہ جیا پرادا بھی بھارتیا جنتا پارٹی میں شامل

منگل 26 مارچ 2019 23:34

سابق بھارتی اداکارہ جیا پرادا بھی بھارتیا جنتا پارٹی میں شامل
-نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2019ء) بھارتی فلم انڈسٹری پر راج کرنے والی سابق ہیروئن اور دو بار رکن پارلیمنٹ رہنے والی جیا پرادا نے الیکشن سے قبل بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں سائوتھ فلم انڈسٹری میں تین بار فلم فیئر ایوارڈ حاصل کرنے والی ماضی کی مقبول اداکارہ جیا پرادا نے اپنی سابق جماعت سماج وادی پارٹی کو خیرباد کہتے ہوئے حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت حاصل کرلی ہے۔

(جاری ہے)

جیا پرادا مسلسل دو بار 2004 سے 2014 تک سماج وادی کے ٹکٹ پر رام پور سے منتخب ہو کر ایوان زیریں (لوک سبھا) کی ذمہ داری نبھاتی رہی ہیں۔ اس دوران سب سے زیادہ مخالفت کا سامنا بھی بی جے پی کی جانب سے رہا تھا اور 2009 میں جیا پرادا کی جانب سے بی جے پی کے رہنما پر نامناسب تصاویر تقسیم کرانے کا بھی الزام عائد کیا گیا تھا۔جیا پرادا کو بی جے پی کی جانب سے ان کے حلقے رام پور سے ٹکٹ دیئے جانے کا امکان ہے، اس حلقے میں سماج وادی کے اعظم خان کا اثر و رسوخ ہے اور عین ممکن ہے کہ سماج وادی کی جانب سے اعظم خان کو ٹکٹ دیا جائے جس کے باعث حلقے میں انتخاب دلچسپ اور کانٹے دار ہونے کی توقع ہے۔
وقت اشاعت : 26/03/2019 - 23:34:25

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :