51 ویں نیشنل مینز انڈور والی بال چیمپیئن شپ کا آغاز ہو گیا

منگل 16 اپریل 2019 00:12

51 ویں نیشنل مینز انڈور والی بال چیمپیئن شپ کا آغاز ہو گیا
لاہور۔15 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2019ء) پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیر اہتمام 51 ویں نیشنل مینز انڈور والی بال چیمپیئن شپ 2019ء کا لاہور میں رنگا رنگ تقریب کے ساتھ آغاز ہو گیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن تھے جن سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا، اس موقع پر پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری محمد یعقوب بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

نشتر سپورٹس کمپلیکس لاہور میں شروع ہونے والی چیمپیئن شپ کے پہلے روز کھیلے جانے والے میچز میں آزاد جموں کشمیر، خیبر پختونخواہ، واپڈا اور پاکستان ائر فورس کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔ پہلا میچ اے جے کے اور گلگلت بلتستان کے درمیان کھیلا گیا جو انتہائی شاندار رہا جس میں آزاد جموںاور کشمیر نے 27-25، 35-37، 25-23، 25-16 اور 27-25 سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرے میچ میں خیبر پی کے ٹیم نے اسلام آباد کو تین صفر سیٹ سے مات دیدی۔ خیبر پی کے کی کامیابی کا سکور 25-22، 25-17 اور 25-20 رہا۔ تیسرے میچ میں دفاعی چیمپیئن واپڈا نے ریلویز کو 25-16، 25-17 اور 25-12 سے ہرایا۔ چوتھے میچ میں پی اے ایف نے سندھ ٹیم کو تین صفر سے زیر کیا۔ میچ کا سکور 25-10، 25-9 اور 25-15 رہا۔
وقت اشاعت : 16/04/2019 - 00:12:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :