ماضی کی نامور اداکارہ انجمن نے دوسری شادی کر لی
64 سالہ ادارکارہ انجمن نے پروڈیوسر وسیم عرف لکی علی کے ساتھ نکاح کیا
سمیرا فقیرحسین پیر 24 جون 2019 11:50
(جاری ہے)
اداکارہ انجمن نے بتایا کہ نکاح کرنے کی سب سے بڑی وجہ تنہائی اور اکیلا پن تھا۔
تنہا زندگی کیسے گزاری جا سکتی تھی۔ تاہم میں نے سب سے پہلے اپنے بچوں سے اس بات کی اجازت لی۔انہوں نے کہا کہ یہ آپ کا شرعی حق ہے کہ اپنی زندگی کا اچھا فیصلہ کریں۔ انجمن کا کہنا تھا کہ لکی علی سے پرانی جان پہچان نہیں تھی۔ پانچ ماہ پہلے باقاعدہ ملاقات ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ لکی علی بہت اچھے انسان ہیں، ان کے خاندان نے مجھے عزت دی اور قبول کیا۔ گھر، گاڑی اور دولت سب میرے پاس پہلے سے موجود ہے، کوئی کسی کو اپنا نام دے شریک سفر بنا لے، اس سے بڑھ کر اور کیا بات ہو سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لکی علی نے مجھے عزت دی، مجھے تحفظ کا احساس دیا۔ میرا اپنا ڈیفنس میں ایک کنال کا گھر ہے۔ میرے متعلق افواہیں پھیلانے والے سوچ سمجھ کر بات کریں، صدا کسی نے نہیں رہنا جو زندگی سے اسے پیار محبت سے گزارنا ہی بہتر ہوتا ہے۔انجمن نے کہا کہ نکاح کرنا کوئی بری بات نہیں، میں اچھے جیون ساتھی کی تلاش میں تھی۔ لکی علی خود آرٹسٹ رہے ہیں، انہوں نے شوقیہ طور پر کام کیا اور فلمز بھی بنائیں، وہ مجھے سمجھتے ہیں، ان سے بہتر میرے پاس انتخاب نہیں تھا۔ انجمن نے مزید کہا کہ پرستار میری اچھی زندگی کے لئے دعا کریں، میں فلم انڈسٹری سے وابستہ رہوں گی ۔یاد رہے کہ اداکارہ انجمن نے 20 سالہ فلمی کیریئر میں 300 سے زائد اُردو اور پنجابی فلموں میں مختلف کردار نبھائے۔ انہوں نے 80 اور 90 کی دہائی میں فلم نگری پر راج کیا۔ اداکار سلطان راہی کے ساتھ ان کی جوڑی سب سے کامیاب جوڑی تصور کی جاتی تھی۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Famous Showbiz Stars
Justin Theroux
Mustafa Qureshi
Abbey Lee
Kim Cattrall
Sabiha Khanum
Edward Norton
Dianna Agron
Keith Stanfield
Ali Zafar
Anwar Iqbal
Faisal Rehman
natasha baig
Showbiz News In Urdu
-
مزاحیہ اداکارمنورظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کیلئے وظیفے شروع کر دیئے تھے، جس پر رضا مند ہوگئی، نشو بیگم
-
نازش جہانگیر نے بابر اعظم بارے سکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
مدیحہ رضوی نے اپنی دوسری شادی کا اعلان کر دیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
کامیڈی کنگ منورظریف کی 48 ویں برسی 29 اپریل کو منائی جائے گی
-
معروف مزاحیہ اداکارکمال احمد رضوی کا 94 واں یوم پیدائش یکم مئی کو منایا جائے گا