گلوکار و اداکار محسن عباس حیدر کی بیوی کا خود پر گھریلو تشدد کا انکشاف

اتوار 21 جولائی 2019 19:35

1 اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2019ء) پاکستانی گلوکار و اداکار محسن عباس حیدر کی بیوی نے خود پر گھریلو تشدد ہونے کا انکشاف کر دیا۔ محسن عباس حیدر کی بیوی فاطمہ نے فیس بک پر اپنے اوپر ہونے والے گھریلو تشدد کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیاکہ ظلم برداشت کرنا بھی ایک گناہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال 26 نومبر کو مجھے معلوم ہوا کہ میرا شوہر محسن عباس حیدر مجھے دھوکا کو دے رہا ہے، پوچھنے پر انہوں نے معافی مانگنے یا ہمدردی دکھانے کی بجائے الٹا مجھ پر شدید جسمانی تشدد شروع کر دیا جبکہ میں اس وقت ماں بننے والی تھی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ تشدد کے بعد میں نے اپنی فیملی سے رابطہ نہیں کیا بلکہ اپنی قریبی دوست کیساتھ ہسپتال گئی جہاں ڈاکٹروں نے میرا علاج کرنے سے انکار کرتے ہوئے اسے پولیس کیس قرار دیدیا لیکن مجھے پولیس مین مقدمہ درج کروانے سے پہلے کچھ وقت چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال مئی میں بیٹے کی پیدائش کے بعد میں اپنی شادی کو دوسرا موقع دینا چاہتی تھی اور یہ ابھی چند روز قبل کی بات ہے کہ میں نے محسن کو اس کی ذمہ داریوں کو احساس دلایا تو اس نے دوبارہ مجھے مارنا شروع کر دیا لیکن ظلم برداشت کرنے کی بھی ایک حد ہوتی اور اب میں نے اس کیخلاف آواز اٹھائی ہے۔
وقت اشاعت : 21/07/2019 - 19:35:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :