گلوکارجاویدسرفرازنے کینیڈا میں ’’دل دل پاکستان‘‘گاکرگوروں کو ناچنے پرمجبورکردیا

ہمارے دل پاکستان کے لئے دھڑکتے ہیں،یہ ہمیشہ شادوآبادرہے گا،اداکاروگلوکارکی گفتگو

اتوار 18 اگست 2019 11:45

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2019ء) گلوکارجاویدسرفرازنے کینیڈا میں ’’دل دل پاکستان‘‘گاکرگوروں کو ناچنے پرمجبورکردیا،تفصیلات کے مطابق جشن آزادی پاکستان کے موقع پر کینیڈا میں منعقدہ ایک تقریب میں پاکستانی اداکاروگلوکارجاویدسرفرازنے مشہورزمانہ ملی نغمہ’’دل دل پاکستان،جان جان پاکستان‘‘گا کر سما ء باندھ دیا،جس پر پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ تقریب میں موجودگورے بھی ملی نغمے کی دھن پر ناچتے رہے،کینیڈا سے سوشل میڈیاپر اپنے سٹیٹس میں جاویدسرفرازنے کہا کہ ہمارے دل پاکستان کے لئے دھڑکتے ہیں یہی وجہ ہے کہ میں جب بھی کسی تقریب میں پرفارم کرتا ہوں تو سننے والے بے ساختہ جھومنے لگتے ہیں،انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستان سے عشق ہے ،کیوں کہ پاکستان میرا وطن ہے ،یہ ہمیشہ شادوآبادرہے گا۔

وقت اشاعت : 18/08/2019 - 11:45:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :