کامیڈی فلم آئیڈینٹیٹی تھیف کے کامیاب شوز جاری،باکس آفس پر پہلی پوزیشن

اتوار 10 فروری 2013 15:08

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔10فروری۔ 2013ء) ہالی ووڈ کی کامیڈی فلم آئیڈینٹیٹی تھیف نے ریلیز کے پہلے روز ہی ایک کروڑ بارہ لاکھ ڈالر بزنس کر کے فرائیڈے باکس آفس پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

فلم آئیڈینٹیٹی تھیف کو ایک روز قبل ریلیز کیا گیا تھا۔ ریلیز کے چوبیس گھنٹوں کے دوران تین ہزار سے زائد سنیماوٴں سے فلم نے ایک کروڑ بارہ لاکھ ڈالر کا بزنس کیا وار فرائیڈے باکس آفس پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ کامیڈی فلم متوسط درجے کے کاروباری شخص کی زندگی پر فلمائی گئی ہے۔

وقت اشاعت : 10/02/2013 - 15:08:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :