فلم ’درج‘‘ پر پابندی منصوبہ بندی اور ذاتی رنجش ہے، شمعون عباسی

منگل 8 اکتوبر 2019 22:08

فلم ’درج‘‘ پر پابندی منصوبہ بندی اور ذاتی رنجش ہے، شمعون عباسی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اکتوبر2019ء) ہدایت کار و اداکار شمعون عباسی نے اپنی آنے والی فلم درج‘ کی ریلیز پر پابندی کے حوالے سے کہا ہے کہ فلم پر پابندی مکمل منصوبہ بندی اور ذاتی رنجش کا شاخسانہ ہے۔

(جاری ہے)

شمعون عباسی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ابتدائ میں فلم سندھ اور پنجاب سنسر بورڈ سے کلیئر ہوگئی تھی تاہم سینٹرل بورڈ کی جانب سے بغیر اطلاع دیے اچانک ہی پابندی عائد کردی گئی، اس ضمن میں مزید معلومات حاصل کیں تو ایک سرٹیفکیٹ دیا گیا جس میں یہ کہا گیا کہ فلم میں ’ آدم خوری ‘ کا مواد شامل ہے جو کہ ہماری ثقافت اور روایت کے بر خلاف ہے اس لیے فلم کی نمائش پر پابندی عائد کی گئی ہے ، مجھے یہ بتایا جائے کہ جو فلمیں دکھائی جا رہی ہیں کیا وہ ہماری ثقافت کا حصہ ہیں شمعون عباسی نے کہا کہ میں اب تک سمجھ ہی نہیں پا رہا کہ فلم کی منسوخی کی اصل وجہ کیا ہی کیوں کہ فلم میں کوئی بے ہودہ اور نامناسب مواد شامل نہیں، نہ کوئی غیر اخلاقی بات اور نہ تشدد کا کوئی سین ہے، حتیٰ کہ اگر ایک کوئی ایسی بات بھی ہے تو مجھے بتایا جائے میں اسے فلم سے ہٹا دوں گا۔

وقت اشاعت : 08/10/2019 - 22:08:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :