سرمد کھوسٹ کی فلم ‘زندگی تماشا’ کا ٹریلر پراسرار طور پر غائب ہوگیا

منگل 31 دسمبر 2019 14:43

سرمد کھوسٹ کی فلم ‘زندگی تماشا’ کا ٹریلر پراسرار طور پر غائب ہوگیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 دسمبر2019ء) پاکستانی فلم انڈسٹری کے مقبول ہدایت کار سرمد کھوسٹ کی فلم ’زندگی تماشا‘ کا ٹریلر یوٹیوب سے پر اسرار طور پر غائب ہوگیا،سرمد کھوسٹ پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے بہترین اداکار اور ہدایت کار سمجھے جاتے ہیں اور ان کی آنے والی فلم زندگی تماشا کا ٹریلر 30 ستمبر کو یوٹیوب پر جاری کیا گیا تھا جو کہ گزشتہ روز سے یوٹیوب پر موجود نہیں ۔

اس حوالے سے سرمد کھوسٹ کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔دوسری جانب یوٹیوب سے ٹریلر ہٹائے جانے پر قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ شاید سینسر بورڈ کی وجہ سے فلم کا ٹریلر ہٹایا گیا ہو، تاہم سینسر بورڈ نے اس بات کی تصدیق نہیں کی اور نہ ہی کوئی بیان جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ سرمد کھوسٹ کی فلم 'زندگی تماشا‘ کا ٹریلر خوب مقبول ہوا تھا، یہی وجہ ہے کہ اس فلم کو بوسان عالمی فلم فیسٹیول کا معتبرترین ’کم جسوئک‘ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

یاد رہے کہ فلم ’زندگی تماشہ‘ کی کہانی صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں مختلف افراد کی زندگی گزارنے کے فن کا آئینہ ہوگی۔ہدایت کار سرمد کھوسٹ کے ساتھ اس فلم کی شریک پروڈیوسر ان کی بہن کنول کھوسٹ ہیں جب کہ فلم کا اسکرپٹ نرمل بانو نے تحریر کیا ہے۔فلم کی کاسٹ میں سمیا ممتاز، عارف حسن، ماڈل ایمان سلیمان اور علی قریشی بھی شامل ہیں۔’زندگی تماشا‘ کو پاکستان میں اگلے سال ریلیز کرنے کا کہا گیا تھا تاہم فلم کی ریلیز کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا۔
وقت اشاعت : 31/12/2019 - 14:43:30

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :