پیسا ایوارڈ 2020 میں اداکاروں کے لباس پر تنقید

پیر 10 فروری 2020 13:42

پیسا ایوارڈ 2020 میں اداکاروں کے لباس پر تنقید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 فروری2020ء) دبئی میں ہونے والے پاکستان کے پہلے پاکستان انٹرنیشنل سکرین پیسا ایوارڈ 2020 میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے نامور فنکاروں کے لباس پر بعض حلقوں نے تنقید کی ہے جبکہ مداحوں نیتقریب میں شوبز سے وابستہ نامور شخصیات کے لباس کی تعریف کیہے۔ پیسا ایورڈ 2020 کا انعقاد دبئی میں کوکا کولا ارینا میں کیا گیا جہاں پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

جن اداکاروں کے لباس کو سراہا گیا ان میں عمران عباس، عائشہ عمر، ریماخان ، سارہ خان، ثناء جاوید، ماہرہ خان ، زارا نور عباس، عروہ حیسن ، حرا مانی ، عدنان صدیقی، شہریار منور اور ثروت گیلانی شامل ہیں جبکہ جن اداکاروں کے لباس پر تنقید کی گئی ان میں علی ظفر، میرا، مومنہ مستحسن ، نور خان ، اشناء شاہ، صدف کنول، زید علی، مومل شیخ، سونیا حیسن ، کومل رضوی، علیزے گبول، عمیر جسوال، آئمہ بیگ، فوزیہ آمان اور سارہ لورین شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 10/02/2020 - 13:42:30

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :