جمیل حیدر رضوی نے ایمان سلمان کے ساتھ پہلی ملاقات سے پردہ اٹھا دیا

منگل 18 فروری 2020 12:09

جمیل حیدر رضوی نے ایمان سلمان کے ساتھ پہلی ملاقات سے پردہ اٹھا دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) ماڈل ایمان سلمان کے شوہر جمیل حیدر رضوی نے ایمان سلمان کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات سے پردہ اٹھا دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے انسٹاگرام پر بتایا کہ 2017ء میںایمان سلمان کے ساتھ ان کی پہلی ملاقات بطور کلائنٹ ہوئی، جب ایمان سلمان ان کے پاس کک باکسنگ کے لیے آئیں، ایک ماہ کے اس دورانیے میں ان کے درمیان سری لنکا کے قلعے اور وہاں کی ایک چھوٹی کی جگہ پر ملنے والے راکٹ برگر پر تبادلہ خیال ہوا، ان کی یہ ملاقات بہت اچھی رہی اور پھر دوسال تک وہ ایک دوسرے سے نہیں ملے اور پھر مئی2019ء میںان کی دوبارہ ملاقات ہوئی اور اکتوبر2019ء میں ان کی منگنی اور جنوری2020ء میں شادی ہو گئی، اور اب فروری میں وہ راکٹ برگر والی جگہ پر موجود ہیں۔

انہوں نے ایمان سلمان کو اچھی بیوی قرار دے دیا۔
وقت اشاعت : 18/02/2020 - 12:09:24

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :