ڈرامہ سیریل ’’عہد وفا‘‘ کا تعارفی ٹیزر کل سینماگھروں میں دکھایا جائیگا

جمعرات 27 فروری 2020 13:13

ڈرامہ سیریل ’’عہد وفا‘‘ کا تعارفی ٹیزر کل سینماگھروں میں دکھایا جائیگا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2020ء) آئی ایس پی آر کے تعاون سے بنائی گئی ڈرامہ سیریل ’’عہد وفا ‘‘ کی آخری قسط سینما گھروں میں دکھائے جانے کی تیاریاں جاری ہیں اور اس سلسلے میں کل ملک بھر کے سینما گھروں میں ڈرامے کا تعارفی ٹیزر دکھایا جائے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈرامے کی اب تک 23 اقساط نشر ہو چکی ہیں اور 3 اقساط باقی ہیں۔ ڈرامے کی آخری قسط کو سینما گھروں میں دکھایا جائے گا جس کے لئے تشہیری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اس سیریل میں اداکار احمدرضا، علیزے شاہ، احمد علی اکبر، عثمان خالد بٹ، ونیزا احمد اور دیگر فنکار اپنی اداکاری سے ناظرین کو محظوظ کر رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 27/02/2020 - 13:13:43

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :