وبائی امراض ہمارے برے اعمالوں کے نتیجے میں آتے ہیں اس وقت توبہ استغفار کی ضرورت ہے،اکرم راہی

ہفتہ 4 اپریل 2020 12:30

وبائی امراض ہمارے برے اعمالوں کے نتیجے میں آتے ہیں اس وقت توبہ استغفار کی ضرورت ہے،اکرم راہی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2020ء) بین الاقوامی شہرت یافتہ فوک گلوکار اکرم راہی نے موجود ملکی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ وبائی امراض ہمارے برے اعمالوں کا نتیجہ ہے جس کی معافی کے لیئے ہمیں گڑگڑا کر اپنے رب سے دعائیں اور توبہ استغفار کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ایک نٹرویو میں اکرم راہی نے کہاکہ اس وقت پوری دنیا کرونا وائرس کی لپیٹ میں آچکی ہے جس میں ہمارا پیارا پاکستان بھی شامل ہے اس وقت پاکستان میں بھی اس کے اثرات بڑھ رہے ہیں جسے کم کرنے کے لیئے ہماری حکومت،آرمی،پولیس اور خصوصاً ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف بھی کوششیں کرنے میں مصروف ہیں۔

اکرم راہی نے کہاکہ ان کی کوششوں کو کامیاب بنانے کے لیئے ہم سب کو ان کے کندھے سے کندھا ملانا ہوگا ور جو احکامات اور حفاظتی تدابیر وہ بتا رہے ہیں ان کی بجاآوری میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔اکرم راہی نے مذیدکہا کہ اس وقت پورے ملک کی فضا میں سوگواریت اور بے چینی پھیلی ہوئی ہے ہر کوئی اس وباء کی وجہ سے پریشان ہے اس لیئے ہمیں ایک دوسرے کا خیال رکھتے ہوئے خود کا خیال بھی رکھنا ہوگا تاکہ ہم اس موزی وائرس سے جلد سے جلد چھٹکارا حاصل کرسکیں اور ملک میں امن او ر خوشیاں دوبارہ لوٹ آسکیں۔
وقت اشاعت : 04/04/2020 - 12:30:11

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :