آسٹریلیا کے نیشنل فلم اور ساونڈ آرکائیوز نے تسمانین ٹائیگرایک نایاب ویڈیو 85 سال بعد ریلیز کر دی

اتوار 31 مئی 2020 12:35

سڈنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2020ء) آسٹریلیا کے نیشنل فلم اور ساونڈ آرکائیوز کے ادارے نے تسمانین ٹائیگر’تھائیلاسائن‘ کی ایک نایاب ویڈیو 85 سال چھپے رہنے کے بعد ریلیز کر دی ہے ۔فرانسیسی ذرائع ابلاغ کے مطابق تسمانین ٹائیگر پر 1935 میں فلمائی گئی اس ویڈیو کو تسمانین ٹائیگر کی آخری ویڈیو قرار دیا جاتا ہے۔ ویڈیو فلمانے کے لگ بھگ 18 ماہ بعد دنیا کا آخری تسمانین ٹائیگر بھی ہلاک ہو گیا تھااور اب اس کی نسل معدوم ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

واضع رہے کہ تسمانین ٹائیگر اپنی طرز کا انوکھا جانور تھا جس کے پچھلے دھڑ پر زیبرے یا چیتے کی طرح کے نشانات تھے جب کہ اس کی شکل لومڑی اور بھیڑیے سے ملتی تھی۔تسمانین ٹائیگر کی رنگت پیلی ریت اور سرمئی رنگ کا امتزاج تھی۔ اس کے کاندھوں سے دم تک 15 سے 20 دھاریاںکان چھوٹے لیکن جبڑے بڑے اور طاقتور تھے جس میں 46 دانت ہوتے تھے۔تھائیلاسائن نامی یہ جانور زیادہ تر کینگرو، چھوٹے جانوروں اور پرندوں کا شکار کرتا تھا۔ یورپی کالونائزیشن کے دور میں یہ جانور بھیڑوں اور مرغیوں کا شکار کرتے ہوئے بھی پایا گیا تھا۔لیکن اب لگ بھگ 70 برسوں سے تسمانیہ میں بھی اس کی موجودگی کے ٹھوس شواہد نہیں ملے ہیں جس کے باعث یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اس جانور کی نسل ختم ہو چکی ہے۔
وقت اشاعت : 31/05/2020 - 12:35:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :