اداکارہ کرسٹن سٹیورٹ فلم’’سپنسر‘‘میںشہزادی ڈیانا کا کردار ادا کریں گی

جمعہ 19 جون 2020 11:53

اداکارہ کرسٹن سٹیورٹ فلم’’سپنسر‘‘میںشہزادی ڈیانا کا کردار ادا کریں گی
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2020ء) ہالی وڈ کی صف اول کی اداکارہ کرسٹن سٹیورٹ فلم’’سپنسر‘‘میں آنجہانی شہزادی لیڈی ڈیانا کا کردار ادا کریں گی۔

(جاری ہے)

فلم’’سپنسر‘‘کی کہانی وہاں سے شروع کی جائے گی جب شہزادی ڈیانا برطانوی شاہی خاندان کے ساتھ چھٹیاں منانے کے بعد شہزادہ چارلس سے علیحدگی کا فیصلہ کرتی ہیں ،ڈرامہ کا سکرپٹ سٹیون نائٹ نے لکھا ہے جبکہ فلم کی عکسبندی آئندہ سال کی پہلی سہ ماہی میں شروع کی جائے گی، فلم کے ڈائریکٹر پبلو لارن ہیں۔

وقت اشاعت : 19/06/2020 - 11:53:22

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :