اینی میٹڈ ایڈونچر فلم دی لیگو مووی کا نیا ٹیزر ٹریلر جاری کر دیا گیا ،دی لیگو مووی ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور اینی میٹڈ فلم ہے  رپورٹ ،کامیڈی اور ایڈونچر سے بھرپور دی لیگو مووی وارنر برادر پکچرز کے تحت آئندہ برس14فروری کو سینما کی زینت بنے گی

اتوار 1 دسمبر 2013 15:37

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1دسمبر۔2013ء) بچوں کے پسندیدہ کارٹون کردار بیٹ مین اور ننجا ٹرٹلز پر بنی ہالی وڈ کی کامیڈی فلم دی لیگو مووی کا نیا ٹریلر آگیا جس میں سبھی کردار لیگو بلاکس سے بنے ہوئے ہونگے۔

(جاری ہے)

دی لیگو مووی ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور اینیمیٹڈ فلم ہے جس کی کہانی لیگو ہیرو ایمٹ کے گردگھومتی ہے جوسپر ہیروز کے ساتھ مل کر دنیا کوشیطانی قوتوں سے بچاتا ہے ۔

ڈین لن اور روئے لی کی پروڈیوس کردہ اس دلچسپ فلم کے مختلف کرداروں کیلئے ہالی ووڈ کے صفِ اول کے اداکاروں لیام نیسن،کرس پریٹ،مورگن فری مین،الزبتھ بینک،وِل آرنٹ،ول فریل اور شیننگ ٹیٹم سمیت دیگر کی آوازیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔کامیڈی اور ایڈونچر سے بھرپور دی لیگو مووی وارنر برادر پکچرز کے تحت آئندہ برس14فروری کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔
وقت اشاعت : 01/12/2013 - 15:37:45

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :