ڈرامہ ’’میرانام یوسف ہے‘‘ 23جولائی سے ’’ذی فائیو‘‘ پر نشر کیا جائے گا

بدھ 22 جولائی 2020 14:36

ڈرامہ ’’میرانام یوسف ہے‘‘ 23جولائی سے ’’ذی فائیو‘‘ پر نشر کیا جائے گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2020ء) پاکستانی ڈرامہ ’’میرانام یوسف ہے‘‘ 23جولائی سے ڈیجیٹل پلیٹ فارم ’’ذی فائیو‘‘ پر نشر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

2015میں مہرین جبار کی ہدایت کاری میں بنایا جانے والا یہ ڈرامہ نامور ڈرامہ نکار خلیل الرحمان قمر نے لکھاجس میں اداکار عمران عباس اور مایا علی نے مرکزی کردار ادا کیا۔ اس ڈرامے کو بھارتی چینل سٹار پلس یوکے میں نشر کیا جا چکا ہے اور اب یہ ویب ’’ذی فائیو‘‘ پر نشر کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 22/07/2020 - 14:36:24

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :