ہراساں کیے جانے پر بھارتی اداکارہ کی خودکشی کی کوشش

پیر جولائی 14:05

ہراساں کیے جانے پر بھارتی اداکارہ کی خودکشی کی کوشش
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2020ء) گزشتہ ماہ ہی بولی وڈ کے نوجوان اداکار 34 سالہ سشانت سنگھ راجپوت نے ذہنی پریشانی اور اہم شوبز شخصیات کی جانب سے مبینہ طور پر نظر انداز کیے جانے پر خودکشی کرلی تھی۔سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی نے بولی وڈ اور بھارت کو ہلا کر رکھ دیا تھا اور پولیس تاحال ان کی خودکشی کے معاملے کی تفتیش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

اگرچہ پوسٹ مارٹم اور اب تک کی رپورٹس سے یہ ثابت ہوچکا ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی ہی کی تھی، تاہم پولیس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ ایسے کیا اسباب تھے جن کی وجہ سے اداکار سنگین قدم اٹھانے پر مجبور ہوئے۔جہاں تاحال سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کا معاملہ سلجھ نہیں پایا تھا، وہیں ایک اور خبر نے بھارتی شوبز انڈسٹری میں ایک نئی بحث کو چھیڑ دیا۔ بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ہراسگی سے پریشان تامل اداکارہ وجیا لکشمی نے خود کشی کی کوشش ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ چند سیاسی لوگ انہیں سوشل میڈیا پر ہراساں کر رہے ہیں، اس لیے انہوں نے بلڈ پریشر کی زائد گولیاں کھا لی ہیں اور کچھ دیر بعد وہ مر جائیں گی۔

متعلقہ ستارے‎ :

Sushant Singh Rajput

سشانت سنگھ راجپوت

Sushant Singh Rajput

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 27/07/2020 - 14:05:34

Your Thoughts and Comments