دعا ہے کراچی کی طرح لاہو رمیں بھی ٹی وی ڈرامہ انڈسٹری دوباہ سے فروغ پائے ‘افتخار عفی

ابتداء تھیٹر سے کی جہاں پر سینئرز اساتذہ کی رہنمائی سے میرے کام میں نکھار آیا ‘ انٹر ویو میں گفتگو

منگل 28 جولائی 2020 12:32

دعا ہے کراچی کی طرح لاہو رمیں بھی ٹی وی ڈرامہ انڈسٹری دوباہ سے فروغ پائے ‘افتخار عفی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2020ء) سینئر ہدایتکار افتخار عفی نے کہا ہے کہ میں نے اپنے فنی کریئر کی ابتداء تھیٹر سے کی جہاں مجھے سینئر اساتذہ کی رہنمائی ملی اور میرے کام میں نکھا ر آناشروع ہوگیا، دعا ہے کہ کراچی کی طرح لاہور میں بھی ٹی وی ڈرامہ انڈسٹری دوبارہ فروغ پائے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے زندگی کا بڑا حصہ لاہور میں گزار اور بعد میں قسمت آزمائی کے لئے کراچی کا سفر کیا جہاں میں نے ٹی وی ڈرامہ سیریل ڈائریکٹ کرنا شروع کیں اور پھر خدا کے فضل سے مجھ پر ایسا کرم ہوا کہ مجھے مسلسل ڈرامہ سیریلز ملنا شروع ہوگئیں ۔

انہوںنے کہا کہ کراچی کے تمام فنکار میری ڈرامہ سیریلز میں کام کرچکے ہیں یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ میری تمام ڈرامہ سیریل بھرپور کامیابی سے ہمکنا رہوئیں اور اس کا کریڈٹ میں اپنے سینئر اساتذہ کودیتا ہوں جنہوںنے ہر قدم پر میری رہنمائی کی ۔افتخار عفی نے کہا کہ آج کراچی ڈرامہ انڈسٹری عروج پر ہے اور میری دعا ہے کہ کراچی کی طرح لاہو رمیں بھی دوبارہ ڈرامہ انڈسٹری دوباہ سے فروغ پائے ۔
وقت اشاعت : 28/07/2020 - 12:32:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :