ْ فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے جامع پالیسی مرتب کرنے کیلئے سب کو سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا ‘ شان

حکومت کو اپنا کوئی مطالبہ پیش کرنا ہے تو اس کیلئے سب سے پہلے ہمارے اپنے درمیان اتحاد نا گزیر ہے

جمعرات 15 اکتوبر 2020 13:06

ْ فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے جامع پالیسی مرتب کرنے کیلئے سب کو سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا ‘ شان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2020ء) فلم انڈسٹری کے نامور اداکار و ہدایتکار شان نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے جامع پالیسی مرتب کرنے کیلئے سب کو سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا ،اگر ہمیں حکومت کو اپنا کوئی مطالبہ پیش کرنا ہے تو اس کیلئے سب سے پہلے ہمارے اپنے درمیان اتحاد نا گزیر ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ ماضی میں بے مقصد فلمیں بنا کر وقت اور سرمائے کو برباد کیا گیا لیکن شکر ہے اب لوگوں کو سمجھ آ گئی ہے اور کورونا وباء سے پہلے تک اچھی فلمیں بنانے کی کاوشیں ہوتی ہوئی نظر آئی ہیں۔

شان نے کہا کہ جب تک فلم انڈسٹری سے وابستہ تمام لوگ سر جوڑ کر ایک متفقہ جامع حکمت عملی نہیں بنائیں گے ہم مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کر سکتے ۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ فلم انڈسٹری کی سر پرستی کرے لیکن یہ بھی اس وقت ہی ممکن ہے جب ہم اپنا اتحاد بنا کر دکھائیں اور پھر ایک پلیٹ فارم سے حکومت کے سامنے مطالبہ اپنی پالیسی رکھی جائے۔
وقت اشاعت : 15/10/2020 - 13:06:43

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :