نامور اداکار فواد خان بھی فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کے ریڈار پرآ گئے

ایف آئی اے سے بیرون ملک دوروں کے حوالے سے پانچ سالہ ریکارڈ طلب

بدھ 28 اکتوبر 2020 15:44

نامور اداکار فواد خان بھی فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کے ریڈار پرآ گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2020ء) نامور اداکار فواد خان بھی فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کے ریڈار پرآ گئے ، ایف بی آر نے اداکارکے بیرون ملک دوروں کے حوالے سے ایف آئی اے کو خط ارسال کردیا ۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے ایف آئی اے سے فلمسٹار فواد خان کی پانچ سالہ ٹریول ہسٹری کا ریکارڈمانگا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

فواد خان نے سال 2019ء کے گوشوارے میں ایک کروڑ17لاکھ ڈالر غیر ملکی آمدن بھی ظاہر کی جو ایک ارب 88کروڑ روپے بنتی ہے۔

ذرائع کے مطابق آمدن پر ٹیکس ادائیگی کا جائزہ جائے گا۔بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر نے فواد خان کا سال 2017ء کا آڈٹ بھی شروع کررکھا ہے، اداکار کی ایک کروڑ 60لاکھ کی پراپرٹی کی تفصیلات بھی اکٹھی گئی ہیں۔ فواد خان نے 2019ء میں اپنی آمدن 7کروڑ79لاکھ22ہزار روپے ظاہر کی تھی جس پر 2کروڑ22لاکھ روپے ٹیکس ادا کیا گیا ۔
وقت اشاعت : 28/10/2020 - 15:44:35

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :