ٹام ہینکس کو سنیما انڈسٹری کی بحالی کا مکمل یقین

امید ہے آئندہ آنے والے دنوں میں فلموں کی تعداد بڑھے گی

پیر 28 دسمبر 2020 12:49

ٹام ہینکس کو سنیما انڈسٹری کی بحالی کا مکمل یقین
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2020ء) امریکی اداکار ٹام ہینکس کو کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والے بحران کے بعد بھی سینما انڈسٹری کے بحال ہونے کا مکمل یقین ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹام ہینکس سے پوچھا گیا کہ کیا فلم تھیٹرز موجودہ صورتحال کا سامنا کرلیں گے تو انہوں نے کہا کہ ’بالکل کرلیں گے، میں سمجھتا ہوں کہ جب پھر سے سنیما کھلیں گے تو اس سے جڑے لوگوں کے پاس اپنی مرضی کی فلمیں چلانے کی آزادی ہوگی‘۔64 سالہ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار نے امید بھی ظاہر کی آئندہ آنے والے دنوں میں فلموں کی تعداد بڑھے گی۔یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں ٹام ہینکس اور انکی اہلیہ آسٹریلیا میں کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے۔

وقت اشاعت : 28/12/2020 - 12:49:46

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :