اداکار محسن عباس کا’’کینولی‘‘ کی خواتین مالکان کیلیے منفرد پیغام

پیر 25 جنوری 2021 12:54

اداکار محسن عباس کا’’کینولی‘‘ کی خواتین مالکان کیلیے منفرد پیغام
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء) چند روز قبل اسلام آباد کے ریسٹورینٹ کی خواتین مالکان کی جانب سے مینیجر کی انگریزی کا مذاق اڑانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی تھی۔اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد جہاں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے برہمی کا اظہار کیا گیا وہیں پاکستان شوبز انڈسٹری کی متعدد شخصیات کی جانب سے بھی اس معاملے پر آواز اٹھائی گئی تھی۔

اب پاکستانی اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر نے منفرد انداز اپناتے ہوئے کینولی کی مالکان کو ایک پیغام دیا ہے۔اداکار محسن عباس حیدر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ کینولی والی آنٹیوں اور ان جیسی سوچ رکھنے والوں کے نام۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ محسن عباس حیدر گاڑی چلا رہے ہیں اور ساتھ میں انہوں نے ابرارالحق کا معروف گانا’’سانو تیرے نال پیار ہو گیا‘‘ لگایا ہوا ہے اور گانے کے دوران محسن کہتے ہیں کہ اٴْن دونوں محترم آنٹیوں کے نام۔

ویڈیو میں محسن عباس ابرار الحق کے پنجابی گانے جملے دہرا رہے ہیں جس کا ترجمہ یہ ہے کہ غیر ملکی زبان بولنی چاہیے لیکن اپنی زبان نہیں بھولنی چاہیے اور ساتھ ہی محسن ہوٹل مالکان کو مخاطب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ سمجھی آنٹی کے نہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے معروف کامیڈین و گلوکار علی گل پیر نے بھی اس واقعے کی مزاحیہ ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔
وقت اشاعت : 25/01/2021 - 12:54:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :