’موڑ مہراں‘ فطرت سے محبت کرنے والی لڑکی کی کہانی

اداکارہ سونیا حسین جلد ہی نجی ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامے ’موڑ مہراں‘ میں پہلی بار قدرے منفرد کردار میں دکھائی دیں گی

منگل 16 مارچ 2021 12:30

’موڑ مہراں‘ فطرت سے محبت کرنے والی لڑکی کی کہانی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2021ء) اداکارہ سونیا حسین جلد ہی نجی ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامے ’موڑ مہراں‘ میں پہلی بار قدرے منفرد کردار میں دکھائی دیں گی۔’موڑ مہراں‘ میں سونیا حسین ماہر ماحولیات کی لڑکی کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی، جنہیں فطرت سے محبت ہوتی ہے۔اس حوالے سے سونیا حسین نے ڈان امیجز کو بتایا کہ ڈرامے میں وہ پنجاب کے ریگستانی علاقے چولستان کی ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی، جنہیں قدرت، زمین اور فطرت سے حد سے زیادہ محبت ہوتی ہے۔

اداکارہ کے مطابق ان کا کردار ڈرامے میں فطرت کی محبت میں سرشار رہتا ہے، تاہم ان کے کردار کے خواب اس وقت حقیقت میں بدلتے ہیں جب وہ فطرت اور ماحول کا تحفظ کرنے کے لیے کردار ادا کرنا شروع کرتا ہے۔

(جاری ہے)

سونیا حسین کے مطابق ڈرامے میں وہ چولستان کے ایک چھوٹے سے قصبے میں رہنے والی لڑکی کا کردار ادا کریں گی، جہاں کی خواتین بہت سارے ماحولیاتی مسائل اور خاص طور پر پینے کے پانی کے بحران سے لڑ رہی ہوتی ہیں اور وہ کئی گھنٹوں کا سفر کرکے کنووں اور دیگر جگہوں سے پینے کے پانی لانے کا انتظام کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

ان کے مطابق ان کے کردار کے ڈرامے میں دو مختلف روپ ہوں گے، ایک روپ میں لوگ انہیں گھر کی محنت کش اور خاموش طبیعت لڑکی دیکھیں گے اور دوسرے روپ میں شائقین انہیں پرندوں، جانوروں، کھیتوں اور کھلیانوں سے محبت کرنے والی لڑکی کے طور پر دیکھیں گے۔
وقت اشاعت : 16/03/2021 - 12:30:39

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :