پاک فلم انڈسٹری کی لیجنڈ اداکارہ بابرہ شریف 58 برس کی ہو گئیں

جمعہ 19 مارچ 2021 12:49

پاک فلم انڈسٹری کی لیجنڈ اداکارہ بابرہ شریف 58 برس کی ہو گئیں
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2021ء) پاک فلم انڈسٹری کی لیجنڈ اداکارہ بابرہ شریف 58 برس کی ہو گئیں گوگل پر ان کی تاریخ پیدائش غلط 10 دسمبر 1956 اندراج ہے جس کی تصدیق بابر شریف خود متعدد بار کر چکی ہے بابرہ کی اصل تاریخ پیدائش 20 مارچ 1964 ہے فلمی حلقوں میں ان کی 58 ویں سالگرہ کے حوالے سے خصوصی تقریبات منعقد کی جائے گی بابرہ نے پردہ اسکرین پر پر اپنے یاد گاروں کے حوالے سے اپنے چاہنے والوں میں ایک منفرد جگہ بنائی وہ ایک آل روانڈر اداکارہ کے طور پر فلم انڈسٹری میں اپنے فن کا سکہ جمایا ایکشن کرداروں میں ان کا کوئی ثانی نہیں رہا مس ہانگ کانگ، مس کولمبو ،مس سنگاپور، مس بنکاک لیڈی کمانڈو، لیڈی اسمگلر، زباٹا ، کالی وغیرہ اس کی ایکشن سے بھرپور پرفارمنس سے آراستہ فلمیں ہیں فلم انڈسٹری میں اپنے عروج کے دور میں ہی کنارہ کشی اختیار کی مگر ان کا کہنا ہے کہ اب بھی مجھے اپنے معیار کے مطابق کوئی فلم میں کیریکٹر ملا تو ضرور کروں گی
وقت اشاعت : 19/03/2021 - 12:49:17

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :