اداکارہ میرا کو امریکہ میں پاگل خانے سے رہائی مل گئی، کیپٹن نوید نے میرا کی 50 ہزار ڈالر بانڈزکی ضمانت دی

جمعرات 8 اپریل 2021 17:20

اداکارہ میرا کو امریکہ میں پاگل خانے سے رہائی مل گئی، کیپٹن نوید نے میرا کی 50 ہزار ڈالر بانڈزکی ضمانت دی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2021ء) کیپٹن نوید کی جانب سے پچاس ہزار ڈالر کا چیک جمع کرانے پر اداکارہ میرا کو پاگل خانے سے رہائی مل گئی، ڈاکٹر نے اداکارہ میرا کو 48 گھنٹے میں امریکہ چھوڑنے کا حکم دیتے ہوئے پاکستان جا کر اپنا علاج کرانے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق میرا کے سسر راجہ خالد پرویز کا کہنا ہے کہ میرا کو فوری طور پر پاکستان بھیج دیا جاجائے گا ، جب میرا تندرست ہوگی تو امریکہ آسکتی ہے، فی الحال ان کا امریکہ میں رہنا ممکن نہیں ہے۔

واضح رہے کہ میرا میرا کورونا کی ویکسی نیشن کے بعد بخار محسوس کررہی تھیں جس کی وجہ سے وہ ہسپتال گئیں جہاں انہوں نے پروٹوکول اور اپنی شہرت کے حوالے سے ڈاکٹر کو بتایا، ڈکٹر نے کہا کہ آپ شوبز اسٹار ہوں گی مگر میں اصول کے مطابق مریضوں کو ڈیل کرتا ہوں تاہم میرا کی جانب سے یہی باتیں جاری رہیں جس کے بعد ڈاکٹر نے انہیں پاگل قرار دیتے ہوئے مینٹل ہیلتھ کی ٹیم کو کال کر کے انہیں ہسپتال بھجوا دیا تھا۔
وقت اشاعت : 08/04/2021 - 17:20:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :