عدنان صدیقی بھی کورونا کی چوتھی لہر کا شکار

کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، ہلکی علامات ہیں، خود کو آئیسولیٹ کرلیا ہے، اداکار

پیر 26 جولائی 2021 22:49

عدنان صدیقی بھی کورونا کی چوتھی لہر کا شکار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار عدنان صدیقی بھی کورونا کی چوتھی لہر کا شکار ہوگئے۔اداکار نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کورونا کی تشخیص کے حوالے سے بتایا ، انہوں نے لکھا کہ کورونا نے مجھے بھی اپنی لپیٹ میں لے ہی لیا ہے۔

(جاری ہے)

عدنان صدیقی نے لکھا کہ ’آج میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، کورونا کی ہلکی علامات ہیں، ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد میں نے خود کو آئیسولیٹ کرلیا ہے‘۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مجھ سے ملاقات کرنے والے تمام لوگ اپنا ٹیسٹ جلد از جلد کروالیں۔اداکار کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے صبا قمر، فریحہ الطاف، حرا مانی، اعجاز اسلم سمیت ان کے چاہنے والے جلد صحتیابی کی دعا کررہے ہیں۔

وقت اشاعت : 26/07/2021 - 22:49:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :