عمر شریف کا علاج جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کیا جائے گا، ڈاکٹر طارق شہاب

بدھ 15 ستمبر 2021 12:42

عمر شریف کا علاج جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کیا جائے گا، ڈاکٹر طارق شہاب
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2021ء) امریکہ میں اداکار عمر شریف کا علاج کرانے والے ڈاکٹر سید طارق شہاب نے کہا ہے کہ عمرشریف کی سرجری جدید طریقہ علاج کے ذریعے کی جائے گی۔خصوصی گفتگوگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمرشریف پہلے ایک اوپن ہارٹ سرجری ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمر شریف کو جو بیماری ہے اس میں اوپن ہارٹ سرجری کرنا درست عمل نہیں ہوگا، اوپن ہارٹ سرجری کے علاوہ ان کی کڈنی بھی کمزور ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر سید طارق شہاب نے بتایا کہ عمر شریف کی سرجری جدید طریقہ علاج کے ذریعے کی جائے گی، نئے پروسیجر کے لئے ماہر ٹیم چاہیے ہوتی ہے، پاکستان میں علاج ممکن نہیں۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ عمرشریف براہ راست اسپتال پہنچیں گے، ایک دن ان کے معائنے میں لگے گا، عمر شریف کی امریکا پہنچتے ہی2،3دن میں سرجری ہوجائے گی۔علاوہ ازیں معروف مبلغ مولانا طارق جمیل نے بھی اداکار عمر شریف کیلئے خصوصی پیغام ریکارڈ کروایا اور ان کی صحت اور سلامتی کی دعائیں بھی کیں جس کے جواب میں عمر شریف نے بھی ان کا شکریہ ادا کیاہے۔
وقت اشاعت : 15/09/2021 - 12:42:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :