- Home
- شوبز
- زندگی اپنے بنائے ہوئے اصولوں کے مطابق گزارتا ہوں، عامر خان، 25 سالہ پروفیشنل کیرئیر کے دوران ..
زندگی اپنے بنائے ہوئے اصولوں کے مطابق گزارتا ہوں، عامر خان، 25 سالہ پروفیشنل کیرئیر کے دوران میں نے ہمیشہ ان کی بات کو غور سے سنا لیکن ہمیشہ وہی کیا جو میں نے بہتر سمجھا
اتوار 24 اگست 2014 13:32
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اگست۔2014ء)بالی وڈ اداکار عامر خان کا کہنا ہے کہ ہمیشہ میرے اہم فیصلوں کی مخالفت کی گئی لیکن زندگی اپنے بنائے ہوئے اصولوں کے مطابق گزارتا ہوں۔
(جاری ہے)
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ میری زندگی زندگی کے اہم فیصلوں کی میرے قریبی لوگوں نے مخالفت کی اور کہا کہ ”عامر تم غلط کر رہے ہو“، اپنی زندگی کے 25 سالہ پروفیشنل کیرئیر کے دوران میں نے ہمیشہ ان کی بات کو غور سے سنا لیکن ہمیشہ وہی کیا جو میں نے بہتر سمجھا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی زندگی ہمیشہ اپنے بنائے ہوئے اصولوں کے مطابق گزارتا ہوں، اپنے اصولوں پر کوئی سمجھوتا نہیں کرتا، یہی میری کامیابی کا راز ہے۔واضح رہے کہ عامر خان نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز فلم ’قیامت سے قیامت تک‘ سے کیا اور پھر راجہ ہندوستانی، سرفروش، لگان، فنا، رنگ دے بسنتی، گجنی، تھری ایڈیٹس اور دھوم تھری جیسی کامیاب فلموں میں اپنی شاندار اداکاری کا مظاہرہ کرکے ”مسٹرپرفیکٹ“ کا خطاب حاصل کیا۔Rlated Stars :
Famous Showbiz Stars
Cobie Smulders
James Franco
Jennifer Tilly
Nargis
Mustafa Qureshi
Zoe McLellan
Mehreen Raheel
Jessica Chastain
Naomie Harris
Paul Bettany
Will Ferrell
hans zimmer
Showbiz News In Urdu
-
نامور پاکستانی کامیڈین منور ظریف کی 48ویں برسی عقیدت واحترام سے منائی گئی
-
ساہیوال آرٹس کونسل کے زیر اہتمام پہلا پنجاب مقابلہ موسیقی ، یشوجاوید پہلی ،جنید فخر دوسری جبکہ گلوکار محمد ندیم نےتیسری پوزیشن حاصل کی
-
کامیڈی کے بادشاہ منور ظریف کی48ویں برسی منائی گئی
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف شاعر محسن نقوی کا77واں یوم پیدائش 5مئی کو منایا جائے گا
-
عراقی ٹک ٹاک سٹار ام فہد کوقتل کر دیا گیا
-
انٹرنیشنل پیکجنگ فلمز لمیٹڈکا آئی پی او کے ذریعے 1.47ارب روپے اکھٹا کرے گی