وسیم اکرم کے بعد ایک اور معروف پاکستانی شخصیت کو دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا

دبئی حکام کی جانب سے اداکار ہمایوں سعید کو گولڈن ویزا جاری کیا گیا ہے، کچھ روز قبل کرکٹر وسیم اکرم کو بھی گولڈن ویزہ جاری کیا گیا تھا

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر جمعہ 17 دسمبر 2021 23:42

وسیم اکرم کے بعد ایک اور معروف پاکستانی شخصیت کو دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 دسمبر2021ء) وسیم اکرم کے بعد ایک اور معروف پاکستانی شخصیت کو دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا۔ دبئی حکام کی جانب سے اداکار ہمایوں سعید کو گولڈن ویزا جاری کیا گیا ہے، کچھ روز قبل کرکٹر وسیم اکرم کو بھی گولڈن ویزہ جاری کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکار ہمایوں سعید کو دبئی کا گولڈن ویزہ جاری کر دیا گیا ہے۔

ہمایوں سعید نے یہ خبر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی جانب سے گولڈن ویزہ ملنے کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا ہے۔ ہمایوں سعید نے کہا دبئی کے لوگوں نے ہمیشہ مجھ سے اور میرے کام سے جو محبت کی ہے اس کا مشکور ہوں۔ اداکار نے مزید کہا وہ اور ان کے اہل خانہ ہمیشہ سے دبئی سے محبت کرتے ہیں اور دبئی میں گزاری گئی چھٹیوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

 
 

انسٹا پر جاری اپنے پیغام میں ہمایوں سعید نے دبئی کی حکومت اور خاص طور پر دبئی فلم اور ٹی وی کمیشن کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔ ہمایوں سے سعید کے علاوہ گلوکار و اداکار علی ظفر کو بھی دبئی کا گولڈن ویزا مل چکا ہے۔ کچھ روز قبل معروف پاکستانی سابق کرکٹر وسیم اکرم کو بھی دبئی کا گولڈن ویزہ جاری کیا گیا تھا۔ وسیم اکرم نے اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں لکھا کہ ’’کرکٹ میں میری کامیابیوں کو تسلیم کرتے ہوئے حکومت دبئی کی طرف سے گولڈن ویزا ملنے پر فخر ہے۔

دبئی بلاشبہ کاروبار، تعطیلات اور دنیا سے جڑنے کے لیے دنیا کی بہترین جگہوں میں سے ایک ہے۔ خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات نے 2019ء میں گولڈن ویزوں کے اجرا کا اعلان کیا تھا۔ متحدہ عرب امارات نے گزشتہ سال پانچ یا دس سالہ مدت کے لیے گولڈن ویزے کے اجرا کا اعلان کیا تھا۔ یہ ویزا ڈاکٹروں، سائنسدانوں، جدت پسندوں، محققین، امتیازی تعلیمی قابلیت کے حامل طلبہ، سماجی کارکنوں، سرمایہ کاروں، کاروباری افراد، منیجروں، چیف ایگزیکٹو افسروں، سائنس، انجینئرنگ، صحت، تعلیم، بزنس مینجمنٹ اور ٹیکنالوجی کے شعبوں سے وابستہ ماہرین کو جاری کیا جاتا ہے۔

وسیم اکرم سے قبل پاکستانی کرکٹر و سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کو بھی دبئی کا گولڈن ویزا مل چکا ہے۔
وقت اشاعت : 17/12/2021 - 23:42:34

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :