پاکستان کے ”تلقین شاہ“ اشفاق احمد کو گزرے 10 برس بیت گئے،”گڈریا “ پہلا افسانہ تھا، اصلاحی پروگرام ”زاویہ“ مشہور ہوا، 7 ستمبر 2004 کو انتقال کرگئے

اتوار 7 ستمبر 2014 16:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7ستمبر۔2014ء) معروف افسانہ نگار، نثر نگار ومصنف اشفاق احمد کو ہم سے بچھٹر ے 10 برس بیت گئے۔اشفاق احمد 22 اگست 1925ء کو فیروز پور بھارت میں پیدا ہوئے۔ لاہور سے ایم اے اردو کرنے کے علاوہ اٹلی ، فرانس اور نیو یار ک کی یونیورسٹیوں میں بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ مشہور افسانے ” گڈریا “ سے غیر معمولی شہرت حاصل کی۔

(جاری ہے)

انھوں نے1965ء میں ریڈیو پاکستان لاہور سے ایک فیچر پروگرام ”تلقین شاہ “ کے نام سے شروع کیا جو تقریباً تین دہائیوں سے زائد عوام میں بے حد مقبول رہا۔ ان کا ٹی وی کے لیے اصلاحی پروگرام ”زاویہ“ بھی عوام میں بے حد پسند کیا گیا۔اشفاق احمد کو ان کی فنی خدمات کے صلہ میں 1979ء میں پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا۔اس کے علاوہ انھوں نے دوحہ قطر ایوارڈ اور ستارہ امتیاز بھی حاصل کیا۔ اشفاق احمد7 ستمبر 2004 ء کی صبح انتقال کر گئے۔

وقت اشاعت : 07/09/2014 - 16:10:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :