شرمیلا فاروقی کا بیٹا عاطف اسلم کا مداح نکلا،تصویر وائرل

ہفتہ 5 فروری 2022 14:43

شرمیلا فاروقی کا بیٹا عاطف اسلم کا مداح نکلا،تصویر وائرل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2022ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کے بیٹے کی عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کے ساتھ تصویر وائرل ہوگئی۔انسٹاگرام پر شرمیلا فاروقی نے اپنے بیٹے حسین کی تصویر شیئر کی۔

(جاری ہے)

شیئر کی گئی تصویر میں شرمیلا فاروقی کے بیٹے کے ساتھ گلوکار عاطف اسلم بھی موجود ہیں۔شرمیلا فاروقی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میرا بیٹا حسین، ہمارے قابلِ احترام گلوکار عاطف اسلم کا پٴْرستار ہے۔‘پی پی رہنما نے بتایا کہ ’اٴْن کا بیٹا عاطف اسلم کے ساتھ ملکر بہت خوش ہوا۔‘شرمیلا فاروقی کی پوسٹ پر صارفین کی جانب سے محبت بھرے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

وقت اشاعت : 05/02/2022 - 14:43:16

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :