اداکارہ بشریٰ انصاری نے نیا گھر لے لیا ،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ہفتہ 5 فروری 2022 14:43

اداکارہ بشریٰ انصاری نے نیا گھر لے لیا ،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2022ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے نیا گھر لے لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔انسٹاگرام پر بشریٰ انصاری نے نئی ویڈیو شیئر کی ہے جوکہ اٴْن کے نئے گھر کی ہے۔

(جاری ہے)

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بشریٰ انصاری نے کراچی کے ساحل سمندر کے کنارے اپنا نیا گھر لیا ہے ۔بشریٰ انصاری کے گھر کی بالکونی سے ساحل سمندر کا خوبصورت نظارا دیکھنے کو ملتا ہے ۔اداکارہ اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’الحمداللہ! میرا نیا ٹھکانہ۔‘بشریٰ انصاری کی پوسٹ دیکھ کر مداح بھی اٴْن کے نئے گھر کی تعریفیں کررہے ہیں۔

وقت اشاعت : 05/02/2022 - 14:43:16

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :