راکھی ساونت نے شوہر سے علیحدگی کی وجہ بتادی

میں رتیش سے بہت محبت کرتی تھی لیکن اٴْس نے مجھے چھوڑ دیا‘راکھی ساونت

منگل 15 فروری 2022 13:12

راکھی ساونت نے شوہر سے علیحدگی کی وجہ بتادی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2022ء) بھارت کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت نے شوہر رتیش سے علیحدگی کی وجہ بتادی۔راکھی ساونت نے ٹائمز آف انڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں رتیش سے بہت محبت کرتی تھی لیکن اٴْس نے مجھے چھوڑ دیا۔اداکارہ انٹرویو کے دوران اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور ا?بدیدہ ہوگئیں، راکھی کا کہنا تھا کہ رتیش کا کہنا تھا کہ وہ قانونی طور پر سخت مشکل میں ہیں لہذا وہ اب مزید ان کے ساتھ نہیں رہ سکتے، رتیش نے اپنی بیوی کو طلاق نہں دی تھی اور رتیش کا پہلی بیوی سے ایک بچہ بھی ہے۔

راکھی کا بتانا تھا کہ رتیش نے اٴْن سے کہا کہ انہوں نے اپنے کاروبار میں بھی بھارتی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ میرے ساتھ بگ باس کے گھر میں داخل ہونے کے بعد انہیں کافی جانچ پڑتال سے گزرنا پڑا، بگ باس کے گھر سے باہر آنے کے بعد جب مجھے معلوم ہوا کہ ان کی ایک بیوی اور ایک بچہ ہے تو میرا دل ٹوٹ گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب میں اس حقیقت کو سمجھ گئی ہوں کہ سب ختم ہوگیا ہے، اور رتیش نے مجھے چھوڑ دیا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اب بھی رتیش سے بہت محبت کرتی ہوں، اسی وجہ سے میں اب بھی اسے ہر چیز کے لیے معاف کردوں گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر رتیش اپنی اپنی بیوی کو طلاق دے کر میرے پاس واپس آنا چاہے تو اسے معلوم ہے کہ میں ہمیشہ اس کی منتظر رہوں گی، لیکن اگر وہ اپنی بیوی اور بچے کے ساتھ خوش ہے تو خدا ان کو خوش رکھے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں راکھی ساونت نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر کے ساتھ علیحدگی کی خبر سے متعلق بتاتے ہوئے لکھا تھا کہ میں اپنے تمام چاہنے والوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ رتیش اور میں نے اب الگ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

راکھی ساونت نے مزید کہا تھاکہ بگ باس شو کے بعد بہت کچھ ہوا ہے، میں کچھ چیزوں سے لاعلم تھی جو میرے قابو سے باہر تھیں۔انہوں نے بتایا تھا کہ ہم نے اپنے اختلافات کو دور کرنے کی کوشش کی اور چیزوں کو کم کرنے کی کوشش کی لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ بہتر ہے کہ ہم دونوں آگے بڑھیں اور دوستانہ طور پر دونوں الگ الگ اپنی زندگیوں سے لطف اندوز ہوں۔
وقت اشاعت : 15/02/2022 - 13:12:27

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :