راکھی ساونت نے شوہر سے علیحدگی کی وجہ بتادی
میں رتیش سے بہت محبت کرتی تھی لیکن اٴْس نے مجھے چھوڑ دیا‘راکھی ساونت
منگل 15 فروری 2022 13:12
(جاری ہے)
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب میں اس حقیقت کو سمجھ گئی ہوں کہ سب ختم ہوگیا ہے، اور رتیش نے مجھے چھوڑ دیا ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اب بھی رتیش سے بہت محبت کرتی ہوں، اسی وجہ سے میں اب بھی اسے ہر چیز کے لیے معاف کردوں گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر رتیش اپنی اپنی بیوی کو طلاق دے کر میرے پاس واپس آنا چاہے تو اسے معلوم ہے کہ میں ہمیشہ اس کی منتظر رہوں گی، لیکن اگر وہ اپنی بیوی اور بچے کے ساتھ خوش ہے تو خدا ان کو خوش رکھے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں راکھی ساونت نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر کے ساتھ علیحدگی کی خبر سے متعلق بتاتے ہوئے لکھا تھا کہ میں اپنے تمام چاہنے والوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ رتیش اور میں نے اب الگ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔راکھی ساونت نے مزید کہا تھاکہ بگ باس شو کے بعد بہت کچھ ہوا ہے، میں کچھ چیزوں سے لاعلم تھی جو میرے قابو سے باہر تھیں۔انہوں نے بتایا تھا کہ ہم نے اپنے اختلافات کو دور کرنے کی کوشش کی اور چیزوں کو کم کرنے کی کوشش کی لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ بہتر ہے کہ ہم دونوں آگے بڑھیں اور دوستانہ طور پر دونوں الگ الگ اپنی زندگیوں سے لطف اندوز ہوں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اردو ادب کے عظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کا یوم پیدائش 11 مئی کو منایا جائے گا
-
اداکارہ ریکھا نے منیشا کوئرالہ کی اداکاری کی مہارت کو سراہا
-
بھارتی اداکار راکیش بیدی کی اہلیہ کے ساتھ آن لائن فراڈ
-
ابھیشیک ہاؤس فل فرنچائز میں واپسی پر خوشی سے نہال
-
میڈونا نے برازیل میں ’مفت کنسرٹ‘ کا انعقاد کرکے مداحوں کے دل جیت لیے
-
اجے دیوگن کی ہم عمر اداکارہ انکی والدہ کا کردار ادا کرنے کو تیار
-
عشق مرشد کی’’شبرا‘‘ کے سفید پشواس میں حسن کے جلوے
-
اداکارہ زرنش خان نے چہرے کی خوبصورتی کا راز افشا کر دیا
-
سوچا تھا شاہ رخ خان میرا انتظار کریں گے، اداکارہ امر خان
-
2001 کی فلم ’’چوری چوری چپکے چپکے ‘‘میری پسندیدہ فلم ہے،پریتی زنٹا
-
آئٹم سانگ نہ ہو پھربھی فلموں میں کام نہیں کروں گی، فاطمہ آفندی
-
اکشے کمار اور ارشد وارثی کی کامیڈی فلم ’’جولی ایل ایل بی 3‘‘ کی شوٹنگ شروع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.