ہدائتکار نویدرضاکی نئی اردوفلم’’ایک رشتہ‘‘ کو سنسر نے پاس کردیا،18 مارچ کو پاکستان بھرمیں ریلیز کی جائیگی

’ایک رشتہ‘‘ ایک فیملی اور اصلاحی مووی ہے جس کے بارے میں سنسر بورڈ کا کہناتھا کہ پہلی پاکستانی فلم ہے جسے پاس کرتے ہوئے فخرہورہاہے‘نوید رضا

پیر 7 مارچ 2022 15:04

ہدائتکار نویدرضاکی نئی اردوفلم’’ایک رشتہ‘‘ کو سنسر نے پاس کردیا،18 مارچ کو پاکستان بھرمیں ریلیز کی جائیگی
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2022ء) معروف ہدایتکارنویدرضاکی نئی اردو فلم’’ایک رشتہ‘‘ کو سنسر سرٹیفکیٹ مل گیا18 مارچ کو پاکستان بھرکے سینماگھروں میں ریلیز کی جائیگی۔تفصیلات کے مطابق نوید رضا نے گذشتہ دنوں اپنی فلم کو سنسر بورڈ کے سامنے پیش کیاتھا جنہوں نے فلم دیکھنے کے بعدبخوشی اس کو پاس کردیا۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران نوید رضانے بتایاکہ اس فلم کو سنسر سرٹیفکیٹ دیتے وقت ممبران کا کہناتھا کہ یہ پہلی پاکستانی فلم ہے جسے پاس کرتے وقت انہیں فخر ہورہاہے۔

ایک سوال کے جواب میں نوید رضانے بتایاکہ ’’ایک رشتہ‘‘ ایک اصلاحی اور فیملی مووی ہے جسے پوری فیملی کے لیئے بنایاگیاہے انہیں امید ہے کہ فلم بین اس فلم کو ضرور سراہیں گے۔نوید رضاکاکہناتھا کہ ان کی یہ فلم پاکستان بھرکے 45 سے زائد سینما گھروں میں بیک وقت لگائی جارہی ہے جو ایک ریکارڈ ہے انشاء اللہ ایک مرتبہ پھر پاکستان فلم انڈسٹری کا اچھا دور شروع ہونے جارہاہے۔فلم کی کاسٹ میں سلمان شیخ،عاشی علی،نیناں سنیناں ودیگرشامل ہیں۔
وقت اشاعت : 07/03/2022 - 15:04:12

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :